پی ٹی آئی کا اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹٰی آئی)  کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی جس میں قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں ہونے والے  کور کمیٹی اجلاس میں عمران خان نے ارکان کو قومی اسمبلی میں واپس جانے سے روک دیا ہے۔

کور کمیٹی اجلاس کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ  اسمبلی میں جانے یا نہ جانے پر کافی بحث ہوئی ہے،تاہم  فی الحال اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفرادی استعفے منظور کرنےسے متعلق حکومت سوچ رہی ہے، انفرادی استعفے قبول کیےگئے تو ہم عدالت جائینگے کیونکہ ہم سب نے استعفے دیے ہیں سب کے ہی قبول ہونے چاہئیں۔

دوسری جانب کور کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین نے لانگ مارچ میں پنجاب سے کارکن نہ نکالنے پر بھی  مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ  25 مئی کو تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے مایوس کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، تحریک انصاف کی اکثریت موجود ہے، اکثریت کے باوجود پنجاب سے جتنا زیادہ ردعمل آنا چاہیے تھا وہ نہیں آیا۔انہوں نے  اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کی تبدیلی کا بھی عندیہ دیدیا۔

  

مصنف کے بارے میں