جنوبی کوریا : جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں 85.57 میٹر کی تھرو کر کے سب پربازی لے گئے
ارشد ندیم نے فائنل کے پہلے راؤنڈ میں قدرے مایوس کن 75.64 میٹر کی تھرو کی، مگر دوسرے راؤنڈ میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے 85.57 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سری لنکن کھلاڑیوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں، جو ارشد کی تھرو کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئے۔
دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے 74.50 میٹر کی تھرو کی اور اس وقت ساتویں پوزیشن پر ہیں۔