Get Alerts

نواز شریف جلد پاکستان لوٹیں گے اور عدالت میں پیش ہونگے، وزیراعظم

نواز شریف جلد پاکستان لوٹیں گے اور عدالت میں پیش ہونگے، وزیراعظم

اسلام آباد: لندن میں اہم پارٹی میٹنگ میں شرکت کے بعدوزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔ شاہد خاقان عباسی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔ وزیراعظم ایک روزہ نجی دورے پر برطانیہ گئے تھے۔ جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ نواز شریف جلد پاکستان لوٹیں گے اور احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو لندن بلایا تھا اور پارٹی معاملات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس بھی ان کی زیر صدارت ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: