مختلف شہروں میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

مختلف شہروں میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: بھکر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 23 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیرحراست افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئیں۔ بہاولپور میں 22 مقامات پر سرچ آپریشن 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 400 سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گی۔

حافظ آباد کے علاقے کسوکی بائی پاس کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

لودھراں کے علاقے بستی محبت والا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست لے لیا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں