پاکستان نےویسٹ انڈیزکو 143 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نےویسٹ انڈیزکو 143 رنز سے شکست دے دی

کراچی: شاہینوں نےکالی آندھی کے خلاف پہلا معرکہ فتح کر لیا۔  بلے بازوں کے بعد باولرز نے بھی اپنا فرض پورا کر دیا۔مہمان ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئٹی میں 143 رنز سے شکست کا سامنا ۔
نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کرپاکستان ٹیم  کو بیٹنگ کی دعوت دی توپاکستان کی جانب سے فخرزمان اور بابر اعظم میدا ن میں آئے ،فخرزمان پی ایس ایل تھری میں اپنی حالیہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز باولرز کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہوئے اوروکٹ کے چاروں طرف بہترین شارٹس کھیل کراپنی ٹیم کو ایک مستحکم آغاز فراہم کیا ،جبکہ ان کے پارٹنربابر اعظم 13گیندوں پر17رنز بنانے کے بعدپانچویں اوور میں عمریت کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ،فخر زمان ایک غلط کال پر 39رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوگئے۔
اس کے بعد ٹیم کی کمان اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حسین طلعت نے سنبھالی اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا،وہ37گیندوں پر41رنز بنانے کے بعد رن آ?ٹ ہوئے اس وقت ٹیم کا مجموعہ 140تھا۔کپتان قومی ٹیم سرفراز احمدبھی نے بھی ہوم کرآڈ پر بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا وہ 38رنز بنانے کے بعدپاول کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،آصف علی 156رنز بنانے کے بعد ایک رنز بنانے کر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد شعیب ملک کے 14گیندوں پر37رنز کی بدولت پاکستان نے رنز کو 203 پر پہنچا دیا ۔

محمد عامر نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا اور دو ووکٹیں حاصل کیں. عامرنے دوسرے اوور میں پہلے آندرے فلیچر کو حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا اور پھر ایک گیند بعد عامر نے ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کو بھی حسین طلعت ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔حسن علی نے پانچویں اوور کی پہلی ہی گیند پر دنیش رامدین کو محمد نواز کے ہاتھوں آؤٹ کرایا، رامدین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے