Get Alerts

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس بلا لیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس بلا لیا

اسلام آباد :عدالتوں میں بینچ پر بینچ ٹوٹنے لگے، مقدمات کیا رُخ اختیار کریں گے، عدلیہ کی ساکھ کیسے بچے گی؟ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، اس تمام تر صورتحال پر غور کیلئے وزیراعظم  نے آج   اتحادی جماعتوں کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  ویڈیو لنک کے ذریعے  اجلاس  سے خطاب کریں گے ،اجلاس میں  پارٹی کے  سرکردہ رہنما وں سے ملک کی موجودہ صورتحال  پر تبادلہ خیال  اور  زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جائے گا ۔ 

ذرائع کا  کہنا ہے کہ اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔


 
 
 
 
 

ٹیگز: