مہوش حیات ہنی سنگھ کے گانے میں نظر آئیں گی

 مہوش حیات ہنی سنگھ کے گانے میں نظر آئیں گی

لاہور:پاکستانی اداکارہ مہوش حیات  ہنی سنگھ کے گانے میں جلوے بکھیریں گی۔ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے  ساتھ بھارتی میوزک ریپر ہنی سنگھ اور راؤ علی خان موجود ہیں۔اداکارہ نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ میں نے اپنے دیسی کلاکار کے ساتھ نئے ٹریک   کے لیے تعاون کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں گانے کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم، یہ ضرور بتایا کہ اُن کا یہ گانا بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔یو یو ہنی سنگھ اور مہوش حیات کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے گانے کے لیے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں بھی مہوش حیات نے بھارتی میوزک ریپر سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تھی۔

مصنف کے بارے میں