گداگروں کے خلاف بڑی کارروائی ، 4 ہزار سے زائد بھکار ی گرفتار

 گداگروں کے خلاف بڑی کارروائی ، 4 ہزار سے زائد بھکار ی گرفتار

مکہ مکرمہ: ماہ رمضان میں گداگر بڑی تعداد میں سعودی عرب پہنچی ہے جن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی پولیس نے مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کردیا۔ ان گداگروں کو قانونی سزا کے بعد واپس ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔


سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں گداگری کی حوصلہ شکنی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیشہ ور بھکاری ملک کے امن کا خطرہ بن سکتا ہے اور ان کی آڑ میں دہشت گرد تنظیمیں بھی فنڈز جمع کرسکتی ہیں۔


سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی اور دیگر مقدس مقامات سمیت بڑی مساجد کے اطراف بھی بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں