چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑی زی 100 فروخت کیلئے پیش کر دی

چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑی زی 100 فروخت کیلئے پیش کر دی

لاہور: چین نے پاکستانی عوام کے لئے نئی جدید گاڑی متعارف کرا دی، چینی کمپنی زاؤٹٰی نے اپنی گاڑی زی 100 فروخت کے لئے پیش کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی کی یہ گاڑی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور زی 100 کی تیاری میں سوزوکی آلٹو کے ڈیزائن کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ 68  ہارس پاور 1.0 لیٹر تھری سلینڈر پر مشتمل ایک ہزار سی سی کا ای ایف آئی انجن اس گاڑی میں استعمال کیا گیا ہے۔ گاڑی پانچ سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن، الیکٹرک پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ اور ڈیجیٹل انسٹرو منٹل کلسٹر جیسے جدید فیچرز سے لیس ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی جانیوالی گاڑی میں ائیر بیگز، اے بی سی پلس ای بی ڈی، سیٹ بیلٹ ری مائنڈر، ریورسنگ سنسر، آٹومیٹک ائیر کنڈیشنگ، سی ڈی اور ایم پی تھری پلیئر سمیت دیگر جدید سہولیات بھی موجود ہیں۔

 سرخ، سفید، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب گاڑی چینی کمپنی نے پاکستان میں ایچ آر ایل موٹرز کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ زی 100 ایک لیٹر پیٹرول میں پر 18.9 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جانیوالی گاڑی کی قیمت 11 لاکھ 72 ہزار روپے ہے جبکہ اسے 25 ہزار روپے میں بک کرایا جا سکتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں