اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ٹوئٹر پر حیران کن بیان جاری کر دیا۔
ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بھی نواز شریف ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ہر سپاہی نواز شریف ہے ،کس کس نواز شریف کو روکو گے ؟۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں پیغام دیا تھا کہ 2018میں نواز شریف کی بھر پور جیت کے لیے آج پختہ سڑک بن گئی ہے ،اب انہیں کوئی نہیں روک سکے گا ،روک سکتے ہو تو روک لو۔
Shahid Khaqan bhi Nawaz Sharif hai ..... Nawaz Sharif ka har sipahi Nawaz Sharif hai... Kis kis Nawaz Sharif ko roko ge ? pic.twitter.com/47a6a1xkeo
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2017