ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت سے متعلق وفاقی اتھارٹی آئی سی اے کی جانب سے درخواست دہندگان کو ملک کے اندر یا باہر سے ورچوئل ورک ریذیڈنسی پرمٹ حاصل کرنے کیلئے آئی سی اے کی ویب سائٹ (ica.gov.ae) کے استعمال کی ترغیب دی ہے۔
اس اقدام کا اعلان یواے ای حکومت کی جانب سے مارچ میں کیا تھا جس کا مقصد اعلیٰ دماغ افراد یو اے ای کی طرف راغب کرنا اورمسابقت کو بڑھانا اور یواے ای کی معیشت کو سپورٹ کرنا تھا۔ اس اقدام کے تحت غیرملکی اپنی ہی سپانسرشپ پر یواے ای میں آسکیں گے اور ایک سال تک رہائش اختیار کرسکیں گے اور طے شدہ شرائط کے مطابق اپنا کام کرسکیں گے۔
یہ اقدام ایسے افراد کیلئے ہے جو یواے ای سے باہر رہتے ہوئے وہیں کام کرتے ہیں اب یواے ای میں ایک سال کیلئے آسکیں گے اور وہاں سے بھی اپنا کام کرسکیں گے۔
ابوظہبی ، شارجہ ، ام القوین ، راس الخیمہ اور فجیرہ کا ورچوئل ورک ریذیڈنسی ویزا حاصل کرنے کا طریقہ
ورچوئل ورک ریذیڈنسی پرمٹ حاصل کرنے کیلئے ضروری ڈاکومنٹس
پراسیس فیس
آئی سی اے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک سے باہر بیٹھ کر ورچوئل ورک ریذیڈنسی پرمٹ کیلئے اپلائی کرنے والوں کے لیے ٹرانزیکشن فیس 300 درہم جبکہ یواے ای کے اندر سے درخواست دینے والوں کیلئے فیس 250 درہم ہوگی۔
دبئی کا ورچوئل ورک ویزا حاصل کرنے کا طریقہ
دبئی کا ورچوئل وزرک ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ کو دبئی کارپوریشن اور ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کی ویب سائب پر جانا ہوگا۔