Get Alerts

لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 مظفر گڑھ کے انتخابی شیڈول کو معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے میں الیکشن کمیشن کی 14 جولائی کو جاری کردہ انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے۔ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، جن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق سوالات شامل ہیں۔

حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو 27 اے کے نوٹس کا بھی حکم دیا ہے۔ مزید سماعت 10 ستمبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ جمشید دستی نے اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، اور اب عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگز: