Get Alerts

روس کا کیف پر فضائی حملہ، 18 افراد ہلاک، 159 زخمی

روس کا کیف پر فضائی حملہ، 18 افراد ہلاک، 159 زخمی

کیف : یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہو گئے، جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق، روس نے کیف کے کراماٹورک علاقے میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس سے کئی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

کیف کے حکام نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کیف کے فوجی منتظم تیمور تکاچینکو نے کہا کہ روسی بمباری کے نتیجے میں شہر کے چار اضلاع میں 27 مختلف مقامات پر نقصان پہنچا ہے، اور امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس نے کیف پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، جو عالمی سطح پر قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے 300 ڈرونز اور 8 میزائلوں سے کیف کو نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ یوکرینی ہوائی اڈوں، اسلحہ گوداموں اور ان کاروباری اداروں کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا جو ان کے مطابق کیف کے عسکری صنعتی نظام سے جڑے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: