Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جس کے ساتھ ہلکی بوندا باندی اور بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے موسم میں راحت ملے گی۔ تاہم، دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جب کہ ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

 محکمہ موسمیات نے عوام کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ٹیگز: