راولپنڈی: 26 نومبر کو درج مقدمے میں عدم پیشی کے معاملے پر ایڈیشنل ٹرائل کورٹ (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
وارنٹ گرفتاریوں میں علیمہ خان، شیخ وقاص کنول شوزب ، علی امین گنڈا پورسمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 8 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
جج نے اس سلسلے میں پولیس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔