واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) سے وابستہ افراد کو ویزے جاری کرنا بند کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر لیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں امریکی قومی مفادات کے تحت عائد کی گئی ہیں تاکہ بین الاقوامی قوانین کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی میں اصول پسندی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ٹامی پگٹ نے فلسطینی قیادت پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو فروغ دے گا۔