Get Alerts

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل میں رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا، ملزمان کا ریمانڈ 4 روز بڑھا دیا گیا

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل میں رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا، ملزمان کا ریمانڈ 4 روز بڑھا دیا گیا

راولپنڈی :راولپنڈی میں غیرت کے نام پر سدرہ بی بی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے رکشہ ڈرائیور خیال محمد کو جرم تسلیم کرنے پر وعدہ معاف گواہ مقرر کیا ہے۔ خیال محمد نے بتایا کہ لاش ملزم مانی گل کے لوڈر رکشے میں منتقل کی گئی تھی۔

ڈیوٹی سول جج نے 6 ملزمان مانی گل، عرب گل، ظفراللہ، عصمت اللہ، ضیا الرحمن اور صالح محمد عرف سلیم گل کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ملزمان کے چہروں سے نقاب ہٹانے کا حکم بھی دیا۔

پولیس نے بتایا کہ قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ برآمد کرنا باقی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کو 4 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ٹیگز: