Get Alerts

پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے تیار کیا نیا ہائبرڈ چاول، پیداوار میں تین گنا اضافہ متوقع

پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے تیار کیا نیا ہائبرڈ چاول، پیداوار میں تین گنا اضافہ متوقع

لاہور: پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق کے بعد پاکستان میں ہانگ لیان قسم کا پہلا ہائبرڈ چاول تیار کر لیا ہے، جس سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من تک پہنچ جائے گی۔

یہ نیا ہائبرڈ چاول PU786 کے نام سے رجسٹر کیا گیا ہے اور اسے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کی منظوری حاصل ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے چئیرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس، ڈاکٹر محمد اشفاق اور چین کی وہان یونیورسٹی کے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، اور شو کی تحقیقاتی ٹیم نے دس سالہ محنت کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق، نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں، شدید گرمی اور نقصان دہ کیڑوں کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے یہ ملک میں چاول کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں کیا جا چکا ہے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی  نے کہا کہ اس تحقیق میں ان کا بھی اہم کردار رہا ہے اور یہ ہائبرڈ چاول پاکستان اور چین کے تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہائبرڈ چاول کی وجہ سے عام کسان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی چاول کی عالمی منڈی میں برآمدات بھی بڑھیں گی۔

یہ پیش رفت پاکستان کے زرعی شعبے میں ایک انقلاب کی حیثیت رکھتی ہے اور ملکی معیشت کے لیے مثبت اثرات کی امید ہے۔

ٹیگز: