Get Alerts

اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت ہیں: فاروق ستار

اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت ہیں: فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جانے چاہئیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل کیے جا سکیں۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور بہتر انتظامی ڈھانچے کے ذریعے عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے نئے انتظامی ڈھانچے کا خاکہ پیش کیا، جسے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بھی چیمبر آف کامرس کی معاشی سمٹ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت تجاویز پر عملدرآمد ضروری ہے۔

ٹیگز: