اسرائیل ٹی وی کی نشریات ہیک،اذان نشر کر دی گئی

اسرائیل ٹی وی کی نشریات ہیک،اذان نشر کر دی گئی

یر وشلم : اسرائیل میں اذان پر پابندی کی کوششوں کے بعد گذشتہ روز اسرائیلی ٹی وی کی نشریا ت ہیک کر لی گئیں اور اس دوران اذان نشر کر دی گئی۔ ٹی وی کی اسکرین پر مسجد اقصی کی تصاویر بھی نشر کی جاتی رہیں تھیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل ٹو اور ٹین کی نشریات کو منگل کی رات 30 سکینڈ کے لئے ہیک کرلیا گیا تھا۔ اس دوران ایک پیغام بھی دکھایا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں لگنے والی حالیہ آگ قدرت کا غذاب تھا۔
اسرائیل میں پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے فجر اور عشا کی اذان لاوڈ اسپیکر پر نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔