Get Alerts

سوزوکی وٹارا کا نیا ماڈل پاکستان پہنچ گیا

سوزوکی وٹارا کا نیا ماڈل پاکستان پہنچ گیا
سوزوکی وٹارا کا نیا ماڈل پاکستان پہنچ گیا
سوزوکی وٹارا کا نیا ماڈل پاکستان پہنچ گیا
سوزوکی وٹارا کا نیا ماڈل پاکستان پہنچ گیا

رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان سوزوکی نے برینڈ نیو گاڑی سوزوکی وٹارا کی پہلی شپمنٹ محمد بن قاسم بندر گاہ سے وصول کی

کراچی: سوزوکی کمپنی کی نئی گاڑی سوزوکی وٹاراپہلی مرتبہ پاکستان پہنچ گئی،رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان سوزوکی نے برینڈ نیو گاڑی سوزوکی وٹارا کی پہلی شپمنٹ محمد بن قاسم بندر گاہ سے وصول کی ۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں اس گاڑی کا استعمال شدہ ماڈل پہلے ہی دستیاب تھا لیکن اب برینڈ نیو سوزوکی وٹارا پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں جدید آٹو پالیسی سے متاثر ہو کر سوزوکی کمپنی نے اچانک سوزوکی وٹارا متعارف کروائی۔سوزوکی وٹارا مکمل طور پر فیملی کار ہونے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوزوکی وٹارا کو پاکستان میں باقاعدہ طور پر دسمبر کے آخریا جنوری کے آغاز میں متعارف کرایا جائے گا ۔سوزوکی وٹارا 2016دو ماڈلوں میں دستیاب ہے ایک RT-Xاور دوسرا RT-Sہے ۔