مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر ذمہ داریاں ختم 

مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر ذمہ داریاں ختم 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے شعبہ فنانس مصباح الحق کا بطور چیف سلیکٹر کھاتہ بند کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق اب صرف ہیڈ کوچ کی تنخواہ وصول کریں گے ۔ 30 نومبر کو دوہری ذمہ داری کی مدت پوری ہونے کے ساتھ مصباح الحق چیف سلیکٹر کی ذمہ داریوں سے باقاعدہ طور پر آزاد ہوگئے ہیں ۔ 

ان کے ساتھ چھ صوبائی کوچز کی بطور سلیکشن کمیٹی ارکان کا دور بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔ 14 اکتوبر کو لاہور میں پریس کے دوران مصباح الحق پہلے ہی اعلان کرچکے تھے ۔

کہ وہ اب صرف قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپر خدمات سرانجام دیں گے اور چیف سلیکٹر کا عہدہ تیس نومبر تک سنبھالیں گے جس کے بعد پی سی بی نیا چیف سلیکٹر مقرر کریگا۔

مصباح الحق کے ساتھ صوبائی کوچز پر مشتمل سلیکشن  کمیٹی کا تجربہ کامیاب نہ ہوپانے کے بعد اب ایک بار پھر تین سے چار ارکان پر مشتمل روائیتی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائیگی ۔ 

نئی سلیکشن کمیٹی  کی سربراہی کے لیے سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم مضبوط ترین امیدوار ہیں جبکہ پی سی بھی نے دیگر کئی کھلاڑیوں  سے بھی رابطے کرنا شروع کردیے ہیں .

نئی سلیکشن کمیٹی کی پہلی ذمہ داری اگلے ماہ ممکنہ جنوبی افریقن ٹیم  کے دورہ پاکستان کی صورت میں قومی ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ جنوبی افریقی  کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس دورے کے معاملات فائنل ہونے کے بعد دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سریز  کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے ۔