تیر رفتار کار کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

تیر رفتار کار کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
سورس: file

شکار پور: صوبہ سندھ میں شکار پور کی قومی شاہراہ پر جنوں بائی پاس کے مقام پر تیز رفتار کار دھند کے باعث کھائی میں جا گری جس کے باعث کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور تمام افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق کار حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نوشہرہ ست تھا،  جاں بحق ہونے والے افرادکوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے بعد  واپس نوشہروفیروز جا رہے تھے۔

مصنف کے بارے میں