الیکشن شیڈول کا اعلان دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا: چیف الیکشن کمشنر کا اعلان 

الیکشن شیڈول کا اعلان دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا: چیف الیکشن کمشنر کا اعلان 

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشر سکندر سلطان راجہ نے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔ ایک سوال کہ الیکشن شیڈول کب جاری ہوگا؟ اس پرسکندر سلطان راجہ نے جواب دیا کہ 8  فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔

انہوں نے کہا کہ  حلقہ بندیاں شائع ہوچکیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا۔ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کررہے ہیں۔الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

 صحافی  نے سوال کیا  کہ  آر آوز اور ڈی آر آوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟چیف الیکشن کمشنر مسکراتے ہوئے "نوکمنٹس"  کہتےہوئے آگے بڑھ گئے ۔ 

مصنف کے بارے میں