دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔
اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں: سپر 98 پیٹرول: 2.70 درہم فی لیٹر (تقریباً 206 پاکستانی روپے)،اسپیشل 95 پیٹرول: 2.58 درہم فی لیٹر (تقریباً 197 پاکستانی روپے)،ڈیزل: 2.85 درہم فی لیٹر (تقریباً 218 پاکستانی روپے)۔
اس اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 14 روپے اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافہ سے صارفین کے لیے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔