خواجہ آصف ٗ شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں: عمران خان

خواجہ آصف ٗ شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں: عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں،وزیرخارجہ کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کو ہرسطح پراٹھایا جائے۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈارکی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ جس میں خواجہ آصف نااہلی کیس سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور عثمان ڈارنے نیب حکام سے ملاقات کی تفصیل سے عمران خان کو آگاہ کیا۔عمران خان نے عثمان ڈارکو تمام دستاویزی ثبوت میڈیا کوجاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں اوروزیرخارجہ کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کو ہرسطح پراٹھایا جائے۔