کبھی مارشل لا ایڈمنسٹر تو کبھی جج نکال دیتے ہیں ، ایسا کب تک چلے گا:نواز شریف

کبھی مارشل لا ایڈمنسٹر تو کبھی جج نکال دیتے ہیں ، ایسا کب تک چلے گا:نواز شریف
کیپشن: ex prime minster nawaz sharif karachi سابق وزیراعظم کراچی تقریب سے خطاب

کراچی : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیٹے سے خیالی تنخواہ نہ لینے پر نااہلی کے بعد اب سوچا جا رہا ہے کہ مجھ پر کتنے عرصے کیلئے پابندی عائد کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے سے خیالی تنخواہ نہ لینے پر نااہلی کے بعد اب سوچا جا رہا ہے کہ مجھ پر کتنے عرصے کیلئے پابندی عائد کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ کبھی مارشل لا ایڈمنسٹر تو کبھی جج نکال دیتے ہیں ، ایسا کب تک چلے گا ، یہ ترقی کے عمل کو روکنے والے کام ہے ، مجھے تاحیات نااہل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ لاہور کے لوگ کراچی کے عوام کی طرح بسوں کی چھتوں پر سفر نہیں کرتے ، افسوس ہے صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ۔

آج کراچی میں بوری بند لاشوں ، دہشتگردی ، بھتہ خوری کا سلسلہ ختم ہو گیا ، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہم نے شروع کیا ۔ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو بھی پوچھنا چاہئے۔

 کراچی میں اس وقت پانی کی کمی ہے ، کراچی کو اب تک لاہور جیسا کیوں نہیں بنایا گیا ، ہمیں کراچی اتنا ہی عزیز ہے جتنا لاہور عزیز ہے ۔ہماری موثر پالیسی کے باعث کراچی میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں ، کراچی میں آج جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور میں بہترین اقدامات کرنے پر شہباز شریف کو شاباش دیتا ہوں ، میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے اب وہی جنگلہ پشاور میں بنا رہے ہیں۔