Get Alerts

پہلے نہال اب طلال !سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

پہلے نہال اب طلال !سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے عدلیہ مخالف تقریر کا ازخود نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے طلال چوہدری کی عدلیہ مخالف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں 6 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ تاہم اب وہ 6 فروری کو عدالت اعلیٰ کے سامنے پیش ہونگے ۔ واضح رہے کہ اس قبل مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جا چکا ہے، اور اب طلال چوہدری کو بھی اسی الزام میں طلب کر لیا گیاہے۔

ٹیگز: