آئی سی سی نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قرار دیدیا

آئی سی سی نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قرار دیدیا
کیپشن: آئی سی سی نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قرار دیدیا
سورس: فائل فوٹو

لندن: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قرار دے دیا۔ آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پر سحر انگیز گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کیں اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر سب کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی اور خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو اس کی تصاویر کو سامنے لایا جائے۔

آئی سی سی کے اس چیلنج کے بعد فینز کیپ ٹاون سمیت دوسرے اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز گوادر میں کار ریلی کی نمائش کے ساتھ کرکٹ میچ کی بھی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس کی دھوم مچ گئی ہے۔ پاکستان میں سکیورٹی حالات میں بہتری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پاکستان پسندیدہ ترین ملک بنتا جا رہا ہے ۔