سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نے کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنانے کی منظوری دیدی

 سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نے کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنانے کی منظوری دیدی
کیپشن: سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نے کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنانے کی منظوری دیدی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنانے کی منظوری دیدی۔ 

پنجاب میں سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شامل ہیں۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

وزیراعظم نے مسلم لیگ (ق) کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں اتحادی امیدوار کامل علی آغا کے نام کی منظوری دے دی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔