Get Alerts

نواز شریف علاج کے بغیر لندن سے نہ جائیں:ڈاکٹر کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

نواز شریف علاج کے بغیر لندن سے نہ جائیں:ڈاکٹر کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع
سورس: File

لاہور: لندن کے ڈاکٹر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سفر سے روک دیا۔ نوا زشریف کی طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق  امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹ 3 صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں ڈاکٹر نے کہا ہے کہ نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور علاج کے بغیر پاکستان نہ جائیں۔ 

رپورٹ میں ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا اور کہا کہ نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں۔نواز شریف اپنی ادویات جاری رکھیں۔

ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ نواز شریف کھلی فضا میں چہل قدمی جاری رکھیں۔چہل قدمی کے دوران کرونا سے بچاؤ کے اقدامات بھی کریں۔نواز شریف ذہنی دبائو کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔نواز شریف ابھی شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے۔ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف مزید بیمار ہوسکتے ہیں۔ کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل کے مریض اور کورونا وبا کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے۔کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔کورونا دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ایسے میں سفر کرنا ائیر پورٹس پر اور پبلک مقامات پر کرونا کے خدشات زیادہ ہیں۔

ڈاکٹرفیاض شوال  کا مزید کہنا ہے کہ جب تک نواز شریف کی  کرونری اینجیوگرافی نہیں ہو جاتی وہ صحت سنٹر کے قریب ہی رہیں۔نواز شریف کرونری اینجیو گرافی ہونے تک ادویات لیتے رہیں۔کوئی سوال ہو تو میرے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔