Get Alerts

امریکا کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

امریکا کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد : امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔

نیٹلی بیکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ایک ثابت قدم شراکت دار ہے اور دہشت گردی کے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتا ہے۔دوسری جانب، برطانیہ، سعودی عرب اور قطر نے بھی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے بلوچستان میں دہشت گردوں کی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں۔ قطر کی وزارتِ خارجہ نے بھی تمام قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ٹیگز: