Get Alerts

وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت

وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر زخمی اہلکاروں کی جرات اور حوصلے کی تعریف کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ "آپ نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور انہیں ناکام بنایا۔" انہوں نے زخمی اہلکاروں کو داد دیتے ہوئے ان کی بہادری کی بھرپور پذیرائی کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کو ناکام بنایا، آپ ہمارے شیر ہیں اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔" انہوں نے اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کو خراج تحسین پیش کیا۔

زخمی پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ اس فتنے کے خلاف لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے جذبے بلند ہیں اور عزم پختہ ہے، ہم نے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنا ہے۔"

ٹیگز: