Get Alerts

وزیر داخلہ نے بھارتی جیل میں گزشتہ چار سال سے پاکستانی خاتون کے اپنی کمسن بچی کے ساتھ قید ہونے کانوٹس لے لیا

وزیر داخلہ نے بھارتی جیل میں گزشتہ چار سال سے پاکستانی خاتون کے اپنی کمسن بچی کے ساتھ قید ہونے کانوٹس لے لیا

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چار سال سے کمسن بچی کے ساتھ پاکستانی خاتون کا بھارتی جیل میںقید ہونے کانوٹس لے لیاہے اور خاتون کی پاکستانی شہریت کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔

حیدر آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چار سال سے کمسن بچی کے ساتھ پاکستانی خاتون کا بھارتی جیل میں قید ہونے کانوٹس لے لیاہے اور خاتون کی پاکستانی شہریت کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں حیدر آباد کی رہائشی روبینہ 2012میں علاج کے سلسلے میں شوہر اور بچی کے ساتھ بھارت گئی جہاں روبینہ کا شوہر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روبینہ کا شوہر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوا جس کی وجہ سے روبینہ کے پاس اب پاکستانی شناخت ثابت کرنے کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے۔روبینہ گزشتہ چار سال سے اپنی کمسن بچی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہے