امریکا اپنی افغانستان میں شکست کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا : اسد عمر

امریکا اپنی افغانستان میں شکست کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا : اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹرمپ کے ٹویٹ پر فوری انتہائی دبنگ جواب دیتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

امریکی صدر کے ٹوئٹ کے بعد اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے پاس افغانستان میں 16 سالہ طویل جنگ میں ناکامی کے علاوہ دکھانے کیلئے کچھ نہیں اور یہاں تک کہ وہ وہاں سے باعزت جا بھی نہیں سکتے ۔جبکہ اگر پاکستان سے موازنا کیا جائے تو پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انتہائی شاندار کامیابی حاصل کی ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ امریکہ اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 

اسد عمر کا کہناتھا کہ جہاں تک ڈالرز کا تعلق ہے ،پاکستان بیوقوف تھا جس کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا اور امریکہ کو ابھی تک اپنی نام نہاد امداد کا ڈھونڈورا پیٹنے کی اجازت دیتاہے ،جو کہ پاکستان کو پہنچنے والے نقصان کے نصف کا بھی احاطہ نہیں کرتا۔