Get Alerts

کترینہ کیف کی بہن پہلی مرتبہ سکرین پر نظر آنے کیلئے تیار

کترینہ کیف کی بہن پہلی مرتبہ سکرین پر نظر آنے کیلئے تیار

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف کو کاسمیٹک برانڈ کے نئے چہرے کیلئے لے لیا گیاہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برانڈ اس سے پہلے کترینہ کیف کو لانچ کرچکا تھا اور اب وہ ان کی بہن ایزابیل کو ایک نئے چہرے کی حیثیت سے اپنے برانڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔2014 میں فلم ”ڈاکٹر کیبی“سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ایزابیل کا کہنا ہے یہ انڈیا کا سب سے پسندیدہ برانڈ ہے ، اس کی نمائندگی کرنا کسی اچھے موقع سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا برانڈ اس سے پہلے معروف لوگوں کیساتھ کام کرچکا ہے اس لئے میں کافی پرجوش ہوں۔

ٹیگز: