انشاء اللہ سال 2019 میں پاکستان میں سنہری دور کا آغاز ہو گا، وزیراعظم

انشاء اللہ سال 2019 میں پاکستان میں سنہری دور کا آغاز ہو گا، وزیراعظم
کیپشن: ملک میں چار بیماریوں کے خلاف جہاد کرنا ہو گا، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ سال 2019 میں پاکستان میں سنہری دور کا آغاز ہو گا۔

63e67705ad9dd74693fbe8647205f0fc

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کی آمد پر پیغام میں کہا کہ ملک میں چار بیماریوں کے خلاف جہاد کرنا ہو گا جن میں غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی شامل ہے۔

خیال رہے دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تقاریب منعقد ہوئیں۔ 2019ء کا سب سے پہلا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیا گیا۔