مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے ، وزیرتعلیم 

مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے ، وزیرتعلیم 

لاہور : وفاقی وزیرتعلیم  شفقت محمود نے کہا ہے کہ مارچ میں ہونے ولاے امتحانات موخر ہوں گے ، موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی ۔

شفقت محمود سے نجی تعلیمی  اداروں کی نمائندہ تنظیموں سے ملاقات کی ہے ، پرائیویٹ اسکولز نے گیارہ جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا ۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ چار جنوری کو بین الالصوبائی  وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے ۔

حتمی منظوری این سی او سی دے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے ، ہم نے بچوں ، اساتذہ اور اسٹاف سمیت سب کی صحت کو دیکھا ہے ۔

وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے  کھولنے کا فیصلہ ہوگا ، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے اور ان کو پیکج دے رہے ہیں ۔

 وفاقی وزیرتعلیم  نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2020 دنیا بھر  کے لیے مشکل سال رہاہے ، تعلیمی ادارے ، دفاتر ، صنعتیں اور مارکیٹیں بند رہیں ۔