فردوس عاشق اعوان کی طرف سے موٹرسائیکل چلانے کا مظاہرہ

فردوس عاشق اعوان کی طرف سے موٹرسائیکل چلانے کا مظاہرہ
سورس: سکرین شارٹ

لاہور، معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے میں تو مشہور ہی  ہیں لیکن وہ اکثر ایسے کام بھی کرجاتی ہیں جن کی خواتین سے توقع نہیں ہوتی ۔ کچھ عرصہ قبل فردوس عاشق اعوان نے کرکٹ کھیل کر خود کو منوایا  ، پھر مارشل آرٹس کراٹے کا وار کرکے اینٹیں توڑ دیں اور اب انہوں نے موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا ۔ 

ریسکیو پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فردوس عاشق اعوان کو مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا گیا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اس وقت زخمی ہیں اور میں ان کو ریسکیو کرنے کو تیار ہوں ۔ اس بیان کے بعد انہوں نے باقاعدہ طورپر ریسکیو کے لئے موٹرسائیکل ایمبولنس چلانے کا مظاہرہ کیا ۔ وہ موٹرسائیکل پر ہیلمٹ اور ریسکیو جیکٹ پہن کر بیٹھیں اور موٹرسائیکل چلائی ۔ اس موقع پر موجود افراد ان کی موٹرسائیکل چلانے پر مسکرانے کے ساتھ حیران ہوتے رہے ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں نے موٹر سائیکل چلا کر خواتین ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔