سال 2020 مشکل تھا لیکن ہمیں کافی کچھ سکھا گیا، ثانیہ مرزا

سال 2020 مشکل تھا لیکن ہمیں کافی کچھ سکھا گیا، ثانیہ مرزا
کیپشن: سال 2020 مشکل تھا لیکن ہمیں کافی کچھ سکھا گیا، ثانیہ مرزا
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا 2020 مشکل تھا تاہم وہ ہمیں کافی کچھ سِکھا گیا۔ ثانیہ مرزا نے گزشتہ برس کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہار ایک طویل پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار اپنی طویل پوسٹ میں سال 2020 سے مخاطب رہیں اور لکھا کہ تم ہمیں بہت کچھ سِکھا گئے جن میں چھوٹی چھوٹی چیزوں، صحت، فیملی کے لیے شکرگزار ہونا شامل ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا 2020 نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ سادگی کافی ہے اور تم نے ہمیں ایسے لمحات میں خوشیوں کی تلاش سکھائی جب ہم بھول گئے تھے کہ ہمیں خوشی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیوں 2020 ان کیلئے ایک خاص برس رہے گا۔ اس ضمن میں انہوں نے لکھا کہ ایک ایسے سال کہ جس میں بہت ساری مشکلات آئیں اس سب کے باوجود تم بہت خاص رہو گے کیونکہ ماں بننے کے بعد میں نے اپنا خواب دوبارہ پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہاں 2020 تم مشکل تھے یہاں تک کہ مشکل اوقات میں بھی تم نے ہمیں خوش رہنا سکھایا جب چیزیں بہت مشکل تھیں تم نے ہمیں لڑنا سکھایا۔ وبا کے باعث دنیا بھر میں لگے لاک ڈاون کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ ’تم نے ہمیں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا سکھایا ، تم نے دنیا کو تمہارے خلاف لڑنے کیلئے متحد کیا جس کی دنیا کو ضرورت تھی۔

پوسٹ کے آخر میں ٹینس اسٹار نے لکھا کہ اس سب کیلئے تمہارا شکریہ، ہر چیز یعنی کہ ہاں 2020 تمہارے لیے بھی اللہ کا شکر ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں ثانیہ نے دنیا بھر میں موجود تمام چاہنے والوں کو سالِ نو کی مبارکباد دی۔