عمران خان کے دور میں جو تباہی آئی اس کو قوم آج بھگت رہی ہے، یہ آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہیں گے:خواجہ آصف

  عمران خان کے دور میں جو تباہی آئی اس کو قوم آج بھگت رہی ہے، یہ آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہیں گے:خواجہ آصف

اسلام آباد : ن لیگ کے سینئر  رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ  عمران خان کے دور میں جو تباہی آئی اس کو قوم آج بھگت رہی ہے، یہ آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہیں گے۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ   عمران خان کے دور میں جو تباہی آئی اس کو قوم آج بھگت رہی ہے، یہ آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہیں گے۔

جمشید دستی کے حالیہ ویڈیو بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے کے لیے یہ حربہ اختیار کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ 2024 کا سب سے بڑا چیلنج معیشت ہے، اگر ہم صرف بچت کی پالیسی اختیار کر لیں تو ہمیں کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


بلوچستان کے لاپتہ افراد کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے اور اس پر بات ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی نے ریاست کا تشخص مسخ کیا، 2013 سے ایک منصوبہ تیار ہو رہا تھا جس کی پہلی قسط دھرنے کی صورت میں سامنے آئی۔

مصنف کے بارے میں