Get Alerts

شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا

شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد  : پاکستان کے دفتر خارجہ نے سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو نیا ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور روس و پولینڈ میں پاکستانی سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

موجودہ ترجمان، ممتاز زہرہ بلوچ، اس وقت دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تجویز پر ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستانی سفیر تعینات کیا جائے گا۔
 
 
 
 
 

ٹیگز: