Get Alerts

جیکی چن غزہ میں اسرائیلی بربریت پر جذباتی ہو گئے

جیکی چن غزہ میں اسرائیلی بربریت پر جذباتی ہو گئے

بیجنگ : چین سے تعلق رکھنے والے معروف ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی بربریت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غزہ میں گزشتہ دو سالوں میں 70 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جن میں 20 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

جیکی چن نے ایک فلسطینی بچے کی ویڈیو دیکھی جس میں بچے سے پوچھا گیا کہ وہ بڑے ہو کر کیا بنے گا؟ بچے نے جواب دیا، "ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔" یہ بیان جیکی چن کو بہت متاثر کر گیا اور وہ آبدیدہ ہو گئے۔

ہالی وڈ سٹار نے کہا کہ "ہر روز بمباری کی زندگی یہ سکھاتی ہے کہ بڑھنا ایک نعمت ہے۔" انہوں نے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچ پائے۔

ٹیگز: