اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز جمعہ طلب کر لیا ہے۔ اجلاس صبح دس بجے ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے طرز پر نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ چیف کمشنر اسلام آباد وفاقی کابینہ کو نئے بلدیاتی نظام پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں دیگر اہم قومی امور پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔