Get Alerts

ترجمان اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

ترجمان اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی
کیپشن: Image Source: File Photo of ANF Twitter Account

لاہور:ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، رانا ثنا ءاللہ کو اے این ایف لاہور نے گرفتارکیا ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق، ترجمان اے این ایف ریاض سومرو  نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی،  ترجمان اے این ایف سے جاری بیان کے مطابق رانا ثنا ءاللہ کو اے این ایف لاہور نے گرفتارکیاان  کی گاڑی سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ کےخلاف نارکوٹکس ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیاجارہا ہےان کوکل ریمانڈکےلیےنارکوٹکس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری بہت سےشواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں کی گئی، بہت جلدمعلومات منظرعام پرآجائیں گی۔

یادرہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو  اے این ایف نے موٹروے  پر سکھیکی کے مقام سے حراست میں لے لیا تھا،ان  کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے راستے میں حراست میں لیا گیا تھا ۔