دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھ گئی

واشنگٹن:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار 953 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 14 ہزار 21 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 78 ہزار 662 مریض ہسپتالوں ، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 840 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 57 لاکھ 98 ہزار 270 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 122 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 27 ہزار 853 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کےامریکا میں 14 لاکھ 54 ہزار 397 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 935 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 334 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 485 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 59 ہزار 656 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 320 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار 849 ہو چکی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ںکورونا سے 17 ہزار 410 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 792 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 730 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 654 ہو چکی ہے۔سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 351 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 355 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 677 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 85 ہزار 213 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 688 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 79 ہزار 393 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 767 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 578 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 817 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 27 ہزار 662 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 27 ہزار 769 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 26 ہزار 89 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 649 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 823 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے۔