وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ریسکیو ہیلی کیب چلانے کیلئے بھی فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کیلئے 189 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں ہیلتھ کارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تیسرے سال میں لاہورکو 86 ارب کے ترقیاتی منصوبے دئیے جا رہے ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ پر بس ٹرمینل اور لاہور میں ایک ہزاربیڈکا سٹیٹ آف دی آرٹ جنرل ہسپتال بنایا جائے گا جبکہ 31 دسمبر تک ہیلتھ کارڈز صوبے بھر میں تقسیم کئے جائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے جبکہ صوبے میں ریسکیو ہیلی کیب چلائی جائے گئی اور اس مقصد کیلئے فنڈز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔