ملک میں بجلی کا بحران سنگین ، گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملک میں بجلی کا بحران سنگین ، گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
سورس: file photo

اسلام آباد : ملک میں بجلی کا شارٹ فال6000میگا واٹ تک پہنچنے کے بعد بجلی کابحران شدت اختیارکر گیا.بڑے شہروں میں 6سے8گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا اور بجلی کامجموعی شارٹ فال6000میگا واٹ تک پہنچ گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 25000 میگا واٹ ہوگئی جبکہ اس وقت بجلی کی مجموعی فراہمی 19000میگا واٹ ہے ، جو طلب سے 6000 میگاواٹ کم ہے۔

شارٹ فال کے باعث بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کو ایک دن میں دس گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ترجمان انرجی ڈویژن نے ملک میں بجلی کے شارٹ فال سے متعلق بیان میں کہا تھا کہ بڑےآبی ذخائر سے پانی کا اخراج کم ہوا ہے، پانی کا اخراج کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداوارمیں کمی ہوئی ، تربیلا ،منگلاسے 3300میگاواٹ کم بجلی پیداہورہی ہیں۔

انرجی ڈویژن کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پانی کا اخراج آبی ذخائر سے بڑھ جائے گا ، پانی کا اخراج بڑھنے سے بجلی کی پیداوار بھی بہتر ہوجائےگی، عارضی طورپرلوڈمینجمنٹ سسٹم کی حفاظت کیلئے کی جارہی ہے.