Get Alerts

صحت یابی کے بعد مولانا فضل الرحمان ہسپتال سے ڈسچارج

صحت یابی کے بعد مولانا فضل الرحمان ہسپتال سے ڈسچارج
کیپشن: صحت یابی کے بعد مولانا فضل الرحمان ہسپتال سے ڈسچارج
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

کراچی: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان گذشتہ ایک ہفتے سے بیماری کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج ڈاکٹروں نے ان کی طبیعت تسلی بخش قرار دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال کے عملے نے الوداع کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے اور وہ 4 جولائی کو سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کریں گے۔