بچوں کے جھگڑے نے طالبعلم کی جان لے لی

بچوں کے جھگڑے نے طالبعلم کی جان لے لی
سورس: file photo

فیصل آباد:نواحی علاقے جٹاں والا میں بچوں کے درمیان جھگڑے کا خوفناک انجام سامنے آیا ہے ۔ 

نیونیوز  کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جٹاں والا چوک غلام آباد میں چوتھی جماعت کے طالبعلم ایان کا کسی معاملے پر علی حسنین سے جھگڑا ہوا۔

جس کے جواب میں علی حسنین اور اس کے بڑے بھائی نے ایان پر اینٹوں سے تشدد کیا اور  اینٹیں لگنے سے ایان جاں بحق ہوگیا ۔ 

مقتول ایان کے بھائی نے بتایاکہ واقعہ کے بعد دونوں ملزم فرار ہوگئے ۔

پولیس نے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔